میرٹھ:میرٹھ میں پرانے شہری علاقے کے کوتوالی تھانا کے اسماعیل نگر میں قریب 200 سالہ پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس میں دب کر ایک خاتون کے ساتھ تین افراد زخمی ہوگئے. موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا. بتایا جاتا ہے کہ یہ مکان قریب 200 سال پرانا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت خستہ تھی. کافی وقت سے مکان کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ مکان کافی بوسیدہ ہوگیا تھا اور بارش کے پانی کے سبب اس مکان کی چھت گر گئی۔ The Roof of a 200 Year old House Collapsed in Meerut three People were injured
House Collapsed in Meerut: میرٹھ میں دو سو سال پرانے مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی
میرٹھ میں اس وقت بڑا حادثہ پیش آیا جب مسلسل بارش کی وجہ سے خستہ حالت والے ایک پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس کے نیچے دب کر تین افراد زخمی ہوگئے. زخمی حالت میں سبھی کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. مقامی لوگوں نے پہنچ کر ملبے تلے دبے سبھی لوگوں کو باہر نکالا۔ 200 Year old House Collapsed in Meerut
میرٹھ میں کوتوالی تھانا علاقے کے اسماعیل نگر میں قریب 200 سالہ مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی.
یہ بھی پڑھیں:
- عتیق احمد کے خاص شوٹر کا مکان منہدم
- Sensational Disclosure of Meerut Woman: خاتون کے سسرال والوں پر سنگین الزامات
مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کا کوتوالی علاقہ ایک قدمی آبادی والا علاقہ ہے یہاں اکثر زلزلے کے دوران بھی بہت سے مکانات میں دراڑیں پیدا ہو جاتی ہیں اور خاص کر برسات کے موسم میں ان علاقوں میں بڑے حادثات کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ ضرورت ہے میونسپل کارپوریشن کو ان علاقوں کے مکانوں کی خستہ حالی کو دور کرانے کی تاکہ بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔