نوئیڈا:گوتم بدھ نگر میں سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کمشنریٹ سسٹم نافذ کیا گیا تھا، اس کے تحت گوتم بدھ نگر کو تین مختلف زونوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جس میں نوئیڈا، سنٹرل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شامل ہیں۔ میونسپل الیکشن ہو رہے ہیں، زیادہ تر میونسپل الیکشن کا علاقہ گریٹر نوئیڈا زون میں آتا ہے۔ دادری، ربوپورہ، جیور اور بلاسپور قصبات میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہاں سیکورٹی کا نظام نئے آئی پی ایس افسر سعد میاں خان کو سونپا گیا۔
یہ آئی پی ایس افسر اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اس آئی پی ایس افسر نے انتخابات کے دوران لگائے جانے والے الزامات اور جوابی الزامات سے خود کو بچا کر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا دل جیت لیا ہے۔
دادری کو گوتم بدھ نگر کا سب سے حساس علاقہ مانا جاتا ہے۔ دادری میں اس آئی پی ایس افسر نے سیکورٹی کو کافی مستحکم کر رکھا ہے۔ دراصل یہ آئی پی ایس آفیسر گریٹر نوئیڈا زون کے ڈی سی پی سعد میاں خان ہیں۔ سعد میاں خان اگرچہ نئے آئی پی ایس ہیں لیکن وہ جس انداز میں الیکشن سیزن کے دوران سکیورٹی انتظامات قابل تعریف ہے۔ وقتاً فوقتاً پولیس کمشنر لکشمی سنگھ انہیں ہدایات ضرور دیتی ہیں لیکن زمینی سطح پر سعد میاں خان اپنے طرز عمل اور دور اندیشانہ سوچ سے انتخابات کو پرامن بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔