اردو

urdu

ETV Bharat / state

خصوصی رپورٹ: بنارس کی پانچ گنبدوں والی منفرد مسجد - اترپردیش کے شہر بنارس

بنارس میں قدیم دور کی بے شمار مندر، مساجد اور گرو دوارے آج بھی موجود ہیں جو فن تعمیر کے اعلی شاہکار ہیں۔

بنارس کی پانچ گنبد والی اکلوتی مسجد
بنارس کی پانچ گنبد والی اکلوتی مسجد

By

Published : Sep 28, 2020, 1:46 PM IST

اترپردیش کے شہر بنارس میں موجود تاریخی عمارتوں اور مقامات کی ایک لمبی فہرست ہے، اسی میں سے للا پورہ علاقے میں واقع پانچ گنبدوں والی مسجد بھی ہے جس کا شمار بنارس کی اکلوتی منفرد مسجد کے طور پر ہوتا ہے۔

بنارس کی پانچ گنبد والی اکلوتی مسجد

یہ مسجد قدیم دور کی تعمیر کی اعلی شاہکار ہے جس میں ایک محراب، پانچ گنبد، وسیع صحن اور خوبصورت دروازے ہیں۔

بنارس کی پانچ گنبد والی اکلوتی مسجد

مسجد میں زیادہ تر لال پتھر کا استعمال ہوا ہے۔ موٹی موٹی دیواریں اور دونوں جانب دو حجرے بھی ہیں۔ صحن میں وضو کے لیے کنواں ہے جس سے پانی نکال کر آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

علاقائی رہائشی محمد صادق بتاتے ہیں کہ اس مسجد کے بارے میں کوئی پختہ تاریخ نہیں ملتی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ قدیم زمانے کی تعمیر کردہ یہ مسجد ہے اور بنارس کی واحد مسجد ہے جس کے پانچ خوبصورت ترین گنبد ہیں۔

بنارس کی پانچ گنبد والی اکلوتی مسجد

لوگ بتاتے ہیں کہ تین یا دو گنبد کی مسجدیں ہر جگہ مل جائیں گی لیکن اس مسجد کی خصوصیات یہ ہے کہ اس پر پانچ گنبد تعمیر کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دور دراز علاقوں سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متھرا شاہی عید گاہ کمیٹی کے معاملے پر سکریٹری نے کیا کہا؟

مقامی رہائشی شکیل احمد جادوگر بتاتے ہیں کہ ماضی میں معروف ٹی وی پروگرام کے بی سی میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے ذریعے سوال پوچھا گیا تھا کہ پانچ گنبد والی مسجد کہاں ہے؟ جس پر کئی لاکھ کا انعام بھی تھا۔ اس کے جواب میں بتایا گیا تھا کہ بنارس کے للا پورہ کے علاقے میں پانچ گنبدوں والی مسجد واقع ہے۔ اس کے بعد سے یہ مسجد سرخیوں میں رہی اور لوگوں کی دلچسپی کا باعث اب بھی بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details