ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو دی گئی اطلاع کے مطابق 534 نئے معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی کل تعداد 11088 ہو گئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں نئے متاثرین کی یہ تعداد اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس طرح دہلی میں گزشتہ دو دن میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران دس مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد 176 پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا انفکیشن کے معاملے میں میٹرو شہروں میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔ فی الحال وائرس کے فعال معاملے 5720 ہیں۔ اس دوران 442 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک کُل 5192 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔