وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے ڈاکٹرس سے ورچول طریقے سے بات چیت کے دوران ایک نعرہ دیا 'جہاں بیمار وہیں علاج '۔ اس نعرہ پر بنارس کے سبھی افسران کو کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خاص کر گاؤں اور دیہاتوں پر خصوصی نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔
کورونا کی تیسری لہر کے لئے طبی محکمہ پوری طرح تیار ہے
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سی ایم ایس ڈاکٹر کیلاش کمارنے کہا کہ تیسری لہر کی بارے میں بنارس کا محکمہ صحت پوری طریقے سے تیار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طریقے سے ہدایات جاری کیے ہیں۔ جہاں بیمار وہیں پر علاج اس نعرہ کو رہنما 'منتر ' مانتے ہوئے اس پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔
ای ٹی وی بھارت نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سی ایم ایس ڈاکٹر کیلاش کمار سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں بتایا کہ جب ملک کا وزیر اعظم طبی اہکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو ظاہر ہے اس سے طاقت ملتی ہے۔ جس طریقے سے بنارس میں پھیلے کورونا کے حالات کو قابو میں لایا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔
تیسری لہر کی بارے میں بنارس کا محکمہ صحت پوری طریقے سے تیار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طریقے سے ہدایات جاری کیے ہیں۔ جہاں بیمار وہیں پر علاج اس نعرہ کو رہنما 'منتر ' مان کر پوری طرح عمل کیا جائے گا اور تیسری لہر کے بارے میں بھی پوری طریقے سے بنارس کا محکمہ صحت تیار ہوچکا ہے۔ چاہے وہ ہسپتال میں بستر ہوں یا ادویات کی فراہمی ہو۔
ڈاکٹر کیلاش کمار نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نہ صرف بچوں کے لیے جان لیوا ہے بلکہ یہ اپنی زد میں کسی کو بھی لے سکتا ہے۔ لوگوں کو کورونا کی گائڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے۔