ملک بھر میں کورونا وائرس کے قہر کے ساتھ ڈی دل نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کردیا ہے۔آج ٹڈی دل دنکور کو عبور کرتے ہوئے بلند شہر روانہ ہوگیا۔ اس سے فی الحال کاشت کاروں کے سر سے کچھ خطرہ ٹل گیا۔
ٹڈی دل نوئیڈا سے ہوتے ہوئے بلند شہر میں داخل - locust india
ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ٹڈی دل آنے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے، آج تحصیلدار صدر آلوک پرتاپ سنگھ نے کاشتکاروں کی فصلوں کو ٹڈیوں سے بچانے کے مقصد سے علاقہ کا دورہ کیا۔
ٹڈی دل نوئیڈا سے ہوتے ہوئے بلند شہر میں داخل
یہ ٹڈی دل ہریانہ سے ہوتے ہوئے دہلی کے کچھ علاقوں سے گزر کر گریٹر نوئیڈا پہنچ گیا تھا، لیکن نقصان کئے بغیر یہ دل گوتم بدھ نگر سرحد سے بلند شہر کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔
تحصیلدار نے اس سلسلے میں کاشتکاروں کو ضروری معلومات فراہم کی ہیں تاکہ آگے بھی وہ ٹڈی دل سے اپنی فصلوں کی حفاظت کرسکیں۔