پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج میں جمعہ کو احتجاجی مظاہرے کے بعد ہونے والے تشدد معاملے میں ملزم جاوید پمپ کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔ پی ڈی اے کی ٹیم بھی موجود رہی۔ جاوید پمپ کا گھر کریلی کے علاقے جے کے آشیانہ میں ہے۔ pda demolished prayagraj violence accused javed house
انہدامی کارروائی سے قبل بڑی تعداد میں پولیس فورس کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی افسران نے پولیس اہلکاروں کو کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جاوید پمپ کے گھر میں داخل ہونے والی پولیس انتظامیہ کی ٹیم نے پورے گھر کی تلاشی لی۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ ویڈیو گرافروں کی ٹیم بھی گھر کے اندر موجود تھی۔ گھر کے اندر کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق لیڈر نوپور شرما نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کے دوران حضرت محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس ڈبیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد بھارت سمیت مسلم ممالک میں غم و غصہ اور ناراضگی اظہار کیا گیا اور نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما اور دہلی بی جے پی میڈیا انچارج نوین جندل کو پارٹی سے نکال دیا، لیکن ان پر ابھی تک کسی بھی طرح کی کوئی قانونی کاررائی نہیں کی گئی۔