اردو

urdu

لکھنؤ: ضلع مجسٹریٹ نے کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا

دارالحکومت لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش اور ان کی ٹیم پیر کے روز شہرمیں متعدد کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا۔

By

Published : May 5, 2020, 4:03 PM IST

Published : May 5, 2020, 4:03 PM IST

لکھنؤ: ضلع مجسٹریٹ نے کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا
لکھنؤ: ضلع مجسٹریٹ نے کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے لکھنؤ کے پرانے علاقے چوک اور راجاجی پورم منی اسٹیڈیم کے قریب تعمیر کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے یہاں بنائے جانے والے کھانے کے معیار کی بھی جانچ کی۔

ابھیشیک پرکاش نے سب سے پہلے چوک کے لوہیا پارک میں تعمیر کمیونٹی کچن کا جائزہ لیا۔ یہاں بنائے جانے والے کھانے اور جانچ کے معیار کو دیکھا۔ یہاں موجود میونسپلٹی ملازمین نے بتایا کہ 'روزانہ تقریبا 3000 فوڈ پیکٹ تیار کیے جاتے ہیں اور انہیں گریب بستیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

ابھیشیک پرکاش نے موقع پر موجود عہدیداروں کو ہدایت کی کہ 'فوڈ پیکٹ کی مکمل تفصیلات ایک رجسٹر میں نوٹ کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کھانا لینے والے افراد کا نام اور پتہ بھی ریکارڈ کیا جانا چاہئے۔ تاکہ ایسا نہ ہو کہ ایک شخص کو دو دو بار کھانا مل جائے اور ضرورت مند بھوکا رہ جائے۔

اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے راجاجی پورم کمیونٹی کچن میں جاکر جائزہ لیا۔ یہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ 'ہر روز 5 ہزار کے قریب افراد کو کھانا مہیا کیا جارہا ہے اور کھانے کے پیکٹ مسلسل تقسیم کیے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details