اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کا مظفرنگر دورہ، شہید میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا - chief minister of Uttarakhand

دو اکتوبر پر ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع رامپور کی تیراہ پر اتراکھنڈ شہید میموریل پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اتراکھنڈ کے وزیراعلی پُشکر سنگھ دھامی موجود رہے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پہنچے مظفرنگر، اتراکھنڈ کے شہیدوں کو کیا یاد
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پہنچے مظفرنگر، اتراکھنڈ کے شہیدوں کو کیا یاد

By

Published : Oct 2, 2021, 5:02 PM IST

دو اکتوبر کو جہاں ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش مناتا ہے۔ وہیں ریاست اتراکھنڈ کے لیے یہ دن تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے کیونکہ دو اکتوبر سنہ 1994 کو ہی الگ ریاست کا مطالبہ کر رہے احتجاجیوں کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ تاریخ بن گئی۔

الگ ریاست کے مطالبہ کے لیے احتجاج کے دوران تقریبا سات سے زیادہ افراد ہلاک اور 250 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں پر اب اتراکھنڈ شہید میموریل بنایا گیا ہے۔

دو اکتوبر پر ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع رامپور کی تیراہ پر اتراکھنڈ شہید میموریل پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اتراکھنڈ کے وزیراعلی پُشکر سنگھ دھامی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں مہاتما گاندھی میموریل کی اہمیت

اترا کھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر ان کو یاد کیا اور اتراکھنڈ کے لیے جان دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام میں کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details