اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: مہنگائی کی وجہ سے دیا کے کاروبار پر پڑا برا اثر

مٹی کے دیے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ 'کورونا وبا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دیے کا کاروبار شدید متاثر ہوا اور اس بار کی دیوالی پر اس کاروبار میں 60 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔'

By

Published : Nov 5, 2021, 12:26 PM IST

مظفرنگر: بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مٹی کے دیے پر بُرا اثر
مظفرنگر: بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مٹی کے دیے پر بُرا اثر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دیوالی کے تہوار پر مٹی کے دیے کے کاروبار پر خاص اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

مظفرنگر: بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مٹی کے دیے پر بُرا اثر

مٹی کے دیے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ 'کورونا وبا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دیے کا کاروبار شدید متاثر ہوا۔ اس بار دیوالی پر اس کاروبار میں 60 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔'۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'کورونا وبا کا ڈر ابھی لوگوں کے دل و دماغ سے پوری طرح سے نہیں نکلا ہے۔ لوگ بازاروں میں معاشرتی فاصلے کو دھیان میں رکھتے ہوئے نکلے اور دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی، رسوئی گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ مٹی کے دیے کم ہی خریدے۔'

یہ بھی پڑھیں: قومی یکجہتی کی بہترین مثال: ہندو عقیدتمند دادا میاں درگاہ پر دیوالی مناتے ہیں

انہیں وجوہات کی وجہ سے ہمارے کاروبار میں 60 فیصد تک کمی درج کی گئی۔ پہلے جو لوگ دیوالی کے تہوار پر سو دیے لے کر جاتے تھے اب وہ صرف پچیس دیے ہی لے گئے۔ چائنا کا سامان بازار میں کم آنے کے باوجود ہمارے کاروبار میں اضافے کے بجائے کمی درج کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details