اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنکروں کا کاروبار بدحالی کا شکار

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کی تحصیل بلاری ایک ایسا علاقہ ہے جہاں 80 فیصدی مسلم رہتے ہیں اور ان لوگوں میں تقریبا 70 فیصدی لوگ بنکر ہیں۔

مرادآباد کے بنکروں کا کاروبار بدحالی کا شکار

By

Published : Oct 14, 2019, 8:51 AM IST

مرادآباد کی تحصیل بلاری کے گھر گھر میں فرش پر بچھائے جانے والی دری اور چادر ہاتھ سے بنی جاتی ہیں۔ یہاں کی کاریگری کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔

مرادآباد کے بنکروں کا کاروبار بدحالی کا شکار

دری اور چادروں کا اس علاقے میں سب سے بڑا کاروبار ہوتا ہے۔ یہاں کی بنی دری اور چادر ملک بھر میں فروخت ہوتی ہیں۔

لیکن آج یہاں کے بنکروں کا کاروبار بدحال ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے یہ کاریگر بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بازاروں میں ان کا مال فروخت نہ ہونا ہے اور دری و چادروں میں لگنے والا دھاگہ کافی مہنگا ہوچکا ہے لیکن دری وچادر کی قیمت جوں کا توں ہے۔

مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت ہنرمندوں کو سہولیات دینے کے لیے منصوبے بناتی ہیں لیکن ان منصوبوں کا فائدہ حقیقت میں ان ہنر مندوں کو نہیں مل پاتا ہے جو ان منصوبوں کے حقدار ہیں۔ آج بلاری میں دری چادر کا کاروبار بدحال ہوچکا ہے۔ ہنرمند کاریگر یہ کام چھوڑ کر اب کسی اور کام کی تلاش میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details