اردو

urdu

By

Published : Feb 18, 2021, 7:48 AM IST

ETV Bharat / state

امروہہ میں لاپتہ معصوم کی لاش برآمد

ضلع امروہہ کے نوگاوا سادات کوتوالی کے گاؤں بلنا میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں اغوا کاروں نے 5 سالہ بچے کو قتل کر دیا اور نعش مسجد کے اوپر گنبد میں پھینک دی۔ پولیس اب پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

The body of a missing child was found in Amroha
امروہہ میں لاپتہ معصوم کی لاش برآمد

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے کوتوالی نوگنوا سادات کے گاؤں بلانہ میں 5 سالہ بچے تابش کو اغوا کیا گیا۔ اس کے بعد معصوم کے اہل خانہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں اغوا کاروں نے 30 لاکھ روپے کی مطالبہ کیا تھا ۔

ساتھ ہی اغوا کرنے والو نے واضح طور پر دھمکی بھی لکھی تھی کہ اگر اس معاملے میں پولیس کو بتایا گیا تو بچے کو جان سے مار دیا جائے گا۔

امروہہ میں لاپتہ معصوم کی لاش برآمد
امروہہ میں لاپتہ معصوم کی لاش برآمد



جس کے بعد اچانک آج صبح گھر سے کچھ فاصلے پر بنی مسجد کی چھت پر اغوا بچے کی لاش ملی تو پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور ہزاروں افراد جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کیا اور ضروری شواہد اکٹھے کیے۔

امروہہ کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیٹی نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کی قریب سے تفتیش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی کنبہ کے شبہے پر دو افراد کو بھی حراست میںلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مجرم جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details