اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے عرس کا آغاز - احمد رضا خاں کے 102 ویں عرس کا آغاز

اترپردیش کے بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے 102 ویں عرس کا آغاز ہو گیا۔

بریلی: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے 102 ویں عرس کا آغاز
بریلی: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے 102 ویں عرس کا آغاز

By

Published : Oct 13, 2020, 8:33 AM IST

درگاہ اعلیٰ حضرت کے سربراہ اور سجّادہ نشین نے پرچم کشائی کی رسم ادا کرتے ہوئے تین روزہ عرس کا آغاز کیا۔ غورطلب ہے کہ اعلیٰ حضرت کے عرس میں شرکت کرنے کے لیئے محض ایک سو لوگوں کو اجازت دی گئی ہے۔

بریلی: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے 102 ویں عرس کا آغاز

بریلی میں واقع عالمِ اسلام کی عظیم شخصیت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے ایک سو دو ویں عرس کا آغاز ہو گیا۔ درگاہ اعلیٰ حضرت کے سربراہ حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں اور سجّادہ نشین حضرت احسن رضا خاں عرف احسن میاں درگاہ سے پرچم لیکر چلے۔

اس دوران تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد وہ شہر کے فضل الرحمٰن اسلامیہ انٹر کالج کے گیٹ پر پہنچے۔

بریلی: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے 102 ویں عرس کا آغاز

وہاں روایت کے مطابق درگاہ کے سربراہ اور سجادہ نشین نے پرچم کو گیٹ کے اوپر لہرایا اور اسی کے ساتھ عرس رضوی کا آغاز ہو گیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے اثر سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ اس کی زد میں آکر سماجی، سیاسی اور مذہبی پروگرام بھی متاثر ہوئے ہیں۔

زائرین کی تعداد بھی لاکھوں کی تعداد سے کم ہوکر محض ایک سو زائرین پر محدود ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرالی جلانے پر کسانوں پر بھاری جرمانہ

غورطلب ہے کہ بریلی ضلع کے سب سے بڑےانعقاد عرس رضوی میں ہر برس لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کرنے ملک اور بیرونِ ممالک سے آتے تھے۔

ایک تخمینہ کے مطابق عرس رضوی میں ہر برس کم و بیش دس لاکھ زائرین شرکت کرتے ہیں، لیکن اب یہ تعداد محض ایک سو زائرین پر محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

درگاہ کے سربراہ سبحانی میاں اور سجادہ نشین حضرت احسن میاں نے تمام مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس میں شرکت کرنے نہ آئیں۔

عرس گاہ یعنی ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں چھوٹا سا پنڈال سجایا گیا ہے، جس میں محض ایک سو لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ سامنے اسٹیج ہے، جہاں نعت خواں اور مقررین اپنی تقاریر کریں گے، جسے ملک اور دنیا کے دیگر ماملک میں نشر کیا جائےگا۔

عرس گاہ کے تمام راستوں پر پولیس کی سخت پہرے داری ہے۔ عرس گاہ میں محض وہی ایک سو لوگ ہی پاس کے ذریعے داخل ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ بغیر پاس کے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details