وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ کے لئے متعین آئی سی یو اور کووڈ وارڈ کا دورہ کیا، جہاں 100 میں سے 60 بیڈ اب آکسیجن پینل کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں- اور 50 آکسیجن سے منسلک بیڈز کے ساتھ پیڈیاٹرک آئی سی یو سے منسلک ہیں۔ وائس چانسلر نے نئے نصب کردہ اعلیٰ صلاحیت والے آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔
علی گڑھ: اے ایم یو وائس چانسلر نے جے این ایم سی کی کووڈ سہولیات کا جائزہ لیا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں سہولیات کا معائنہ کیا اور تیسری کووڈ لہر کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں :تیسری کووڈ لہر کے پیش نظر اے ایم یو میں تربیتی پروگرام
پروفیسر حارث ایم خان (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) نے کہا کہ کووڈ وارڈ میں سہولیات کے اضافے کے لئے ایک مخصوص آئی سی یو ہے جو آکسیجن پینل سے لیس 15 بستروں اور 2 آئیسولیشن بیڈس پر مشتمل ہے۔ جس میں کووڈ متاثرہ حاملہ خواتین کے لئے آئی سی یو بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ اسٹیپ ڈاؤن وارڈ میں بستر بھی آکسیجن کی فراہمی سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر عبید صدیقی (نوڈل آفیسر، آکسیجن گیس پلانٹ) نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ کے قیام سے رقیق آکسیجن پر ہمارا انحصار کم ہوا ہے اور آکسیجن سپلائی سے آئی سی یو اور کووڈ وارڈ بیڈس کو جوڑنے کے لئے ہم خود کفیل ہوگئے ہیں۔