منگل کو ٹی ایل ایم کے ذریعہ شہر کی سٹیٹ بینک آف انڈیا کی مین برانچ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آنکھ کی جانچ کے ساتھ، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی جانچ کی گئی۔ کیمپ کے مینیجر دلیپ ورمن نے بتایا کہ ان کا مقصد ہے کہ عوام کو صحت کے تئیں بیدار کیا جائے اور انہیں وقت رہتے بیماریوں کا علاج مہیا کرایا جائے۔ اس کے وجہ سے وہ ہر ماہ چار میڈکل کیمپ منعقد کراتے ہیں۔
Free Medical Camp in Barabanki: جذام کے بعد اب صحت کے تمام شعبات میں کام کر رہی ہے ٹی ایل ایم - ٹی ایل ایم کے ذریعہ مفت طبی کیمپ
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جذام کے مریضوں کا خاص علاج کرنے والی طبی تنظیم دی لیپروسی مشن (ٹی ایل ایم) اب صحت کے شعبات پر کام کر رہی ہے۔ ٹی ایل ایم تمام امراض کا علاج ہی نہیں کر رہی بلکہ وہ اس کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کا بھی کام کر رہی ہے۔ اس کے پیش نظر ٹی ایل ایم کے ذریعہ مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں مفت جانچ اور مشورے دئے جاتے ہیں۔
بارہ بنکی : جزام کے بعد اب صحت کے تمام شعبات میں کام کر رہی ہے ٹی ایل ایم
یہ بھی پڑھیں:
Anjuman Falah e Insaniyat Activities in Ramadan: ماہ صیام میں انجمن فلاحِ انسانیت کی سرگرمیاں
کووڈ-19 کی وجہ سے یہ سلسلہ تھم گیا تھا لیکن اس کیمپ کے ساتھ وہ سلسلہ پھر سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ان کی کوشش رہتی ہے کہ عوام کو ان کا مرض پتہ کر کے ان کا علاج کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مرض سن کر مریض کو علاج بتا دیتے ہیں۔ وہ اپنی سہولت کے مطابق کہیں بھی علاج کرا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل ایم ہاسپٹل میں بھی مختلف او پی ڈی شروع ہیں۔ لوگ وہاں بھی آ سکتے ہیں۔
Last Updated : Apr 13, 2022, 1:05 PM IST