اردو

urdu

ETV Bharat / state

Terror Of Motorcycle نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی دہشت: بیچ روڈ پر موبائل چھینا

نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کا سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ہر روز بدمعاش سڑک پر چلنے والے لوگوں سے موبائل فون چھین کر پل بھر میں غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ نوئیڈا کے سیکٹر 100 کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی دہشت: بیچ روڈ پر موبائل چھینا
نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی دہشت: بیچ روڈ پر موبائل چھینا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:04 PM IST

نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی دہشت: بیچ روڈ پر موبائل چھینا

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کا نوئیڈا شہر موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ یومیہ کی بنیاد پر یہاں واردات اور واقعات ہوتے رہتے ہیں پولیس اور سرکار بے شک دعوی کرے لیکن بدمعاش اور غنڈے بے لگام اور بے قابو ہیں اور پولیس کے تمام دعووں کے قلئی کھولتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں وارداتوں کو انجام دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج پھر دن کی روشنی میں عام چلتے پھرتے سڑک پر ایک واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کا سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ہر روز بدمعاش سڑک پر چلنے والے لوگوں سے موبائل فون چھین کر پل بھر میں غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ نوئیڈا کے سیکٹر 100 کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے سڑک پر چل رہے ایک نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

سارا معاملہ کیا ہے:
سوشل میڈیا پر ایک منٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بدمعاش موٹر سائیکل پر آتے ہیں اور سڑک پر کھڑے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ نوجوان ان کا پیچھا کرتا ہے، لیکن انہیں پکڑنے میں ناکام رہتا ہے۔ یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 100 کا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ قریبی سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ کوتوالی سیکٹر 39 پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Farmani Naaz brother and father arrested یوٹیوب سنگر فرمانی ناز کے بھائی اور والد نے خوفناک سازش کو دیا انجام

ابھی تک اس اسنہچنگ سنسان علاقوں میں ہوتی رہی ہے لیکن اب تو چلتے پھرتے عام اور بھی بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں بھی اسنیچنگ اور موبائل چھیننے کی وارداتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details