مہلک وبا کورونا سے طویل جدوجہد کے بعد بالآخر تعلیمی ادارےشروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی۔
تقریباً ڈیڑھ برس کے طویل وقفہ کے بعد دارالعلوم دیوبند نے بھی اپنے طلبہ کے لئے ادارے کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
جہاںیکم ستمبر سے بالکل الگ طرح کے ماحول میں باضابطہ طورپر درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوگا۔
دارالعلوم دیوبند میں یکم ستمبرسے درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہوگا حکومت کی گائڈلائن کے مطابق آج سے سبھی تعلیمی اداروں میں کووڈپروٹول پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی سلسلہ شروع کیا جارہاہے۔ اسی کے تحت تمام دینی مدارس نے بھی ایک مرتبہ پھر اپنے مقصد اور نظام کو پٹری پر لانے کے لئے مکمل تیاری کرلی ہے۔ حالانکہ ابھی تیسری لہر کے خدشات سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے اس لیے نہایت محتاط انداز سے تعلیم کا آغاز کیا جارہاہے۔
دارالعلوم دیوبند نے بھی ایک مرتبہ پھر تعلیم کاآغاز کرنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہے اور آج (یکم ستمبر) سے ادارہ میں حکومتی گائیڈلا ئن اور کووڈ پروٹول کے تحت تعلیم کا آغاز کیا جارہاہے۔حسب اعلان رواں سال جدید طلبہ کو داخلہ نہیں دیا گیا ہے جبکہ ادارہ کے جملہ قدیم طلبہ( اول تا دورہ حدیث شریف) کی جدید داخلہ فارم کی تکمیل کی کارروائی31 اگست تک مکمل کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے: تلنگانہ ہائی کورٹ
دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے بتایاکہ تمام قدیم طلبہ کے داخلہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور حکومت و محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق ادارہ میں آج سے تعلیم کا آغا ز کیاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ کی درسگاہوں اور ہوسٹل میں پوری طرح کووڈ گائیڈلائن پر عمل کرایا جارہاہے اور نہایت محتاط انداز میں ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کے ساتھ تعلیم کا آغاز کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ طلبہ کی صحت کے تئیں نہایت سنجیدہ ہے اس لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آئند بھی جو گائیڈ لائن آئے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مارچ2020ءمیں کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے ملک کے جملہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دارالعلوم دیوبند نے بھی طلبہ کی چھٹی کردی تھی اور تقریباً ڈیڑھ سال کے طویل وقفہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ادارہ میں تعلیم کا آغاز ہورہاہے ،لیکن اس مرتبہ ماحول اور حالات پوری طرح تبدیل ہوں گے،کیونکہ درسگاہوں میں سوشل ڈسٹیسنگ اور ماسک وغیرہ کی پابندی کو لازمی قرار دیاگیاہے۔