چیف ڈیولپمنٹ افسر(سی ڈی او) راجا گن پتی آر نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی میعار میں بہتری لانے کے لئےصبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک اساتذہ کے فون استعمال پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔
باوجود اس کے اگر کوئی ٹیچر موبائل کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تو ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائےگی۔
اٹاوہ کے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیش افسر اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ اساتذہ اب اسکولوں میں متعین ڈریس پہن کر آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سی ڈی او نے اساتذہ کے ڈریس کے لئے جو حکم جاری کیا ہے اس پر سوفیصدی عمل کیا جائےگا۔