اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: نئی تعلیمی پالیسی سے متعلق اساتذہ کی میٹنگ - نئی تعلیمی پالیسی کی خبر

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

بارہ بنکی
بارہ بنکی

By

Published : Oct 1, 2020, 2:18 PM IST

نئی تعلیمی پالیسی سے متعلق ٹیچرز کی میٹنگ کی جارہی ہے۔ جس میں اساتذہ کو نئی تعلیمی پالیسی سے آگاہ کیا جارہا ہے، انہیں پالیسی کی باریکیاں بتائی جارہی ہیں۔

بارہ بنکی شہر کے گورنمنٹ انٹر کالج کے آڈیٹوریم میں ٹیچرز کو نئی تعلیمی پالیسی سے متعلق باتیں بتائی جارہی ہیں۔

بارہ بنکی

جی آئی سی کے پرنسپل جے کرن یادو نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی میں مزید تبدیلیاں کی ہیں، جس سے سماج کے تمام طبقے متاثر ہوں گے۔ اسی لیے اس پالیسی کے تمام پہلوؤں سے اساتذہ کو روشناس کرایا جا رہا ہے، تاکہ وہ اس پر مکمل طور سے عمل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی کو بہتر طور پر سمجھنے کے بعد ہم پیرنٹس ٹیچرس میٹنگ کے ذریعے طلبا کے والدین کو اس نئی پالیسی کے بارے میں بتائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details