اس تقریب میں تجوید حاصل کرنے والی 5 طالبات کی ردا پوشی کی گئی۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام خواتین میں دینی اور سماجی مسائل سے متعلق بیداری پیدا کی گئی ۔
جشنِ ردائے فضیلت و قرأت میں مدرسہ کی طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس دوران مدرسہ کی طالبات نے نعت، قرات اور مختلف پروگرامز پیش کیے۔ اس کے بعد مہمان خصوصی حجن نفیس فاطمہ، فہمیدہ صابری رضوی، اور عالمہ علینہ فاطمہ قریشی نے مدرسہ سے تجوید حاصل کرنے والی 5 طالبات کو دوپٹہ اوڑھا کر اور قرآن شریف دیکر ردا پوشی کی۔