مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف ملک نے کہا کہ ہم یکم فروری کو پارٹی کے 20 ہزار کارکنان کے ساتھ رامپور جارہے ہیں۔جہاں رامپور ڈی ایم آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔اور ہمارا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کی 1400 بیگہ زمین کو ضبط کیے جانے کے حکم کو واپس لیا جائے۔
مرادآباد: ایس پی رہنما و کارکنان کا یکم فروری کو رامپور میں دھرنا - رامپور ڈی ایم آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا
اترپردیش حکومت رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے، حالانکہ حکومت نے رامپور کے ڈی ایم کے ذریعے یونیورسٹی کی 1400 بیگہ زمین ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
وہیں کانگریس کے رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے بیان میں کہا تھا اعظم خان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ سے میری ملاقات کے بعد ہی سماج وادی پارٹی کے کارکنان و ذمہ داران اعظم خان کی حمایت میں سڑکوں پر اترے ہیں۔ اس بیان پر یوسف ملک نے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔
اعظم خان پر لگائے گئے الزامات بے بیناد ہیں، اور اعظم خان کے خلاف مقدمے سبھی بے بنیاد ہیں۔ لگ بھگ سبھی مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ باقی چند مقدمات میں جلد ہی ضمانت مل جائے گی اور اعظم خان رہا ہو جائیں گے۔