اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے، ملک کا آئین سب کے لیے برابر ہے'

ضلع سنبھل کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے مولانا بدرالدین اجمل کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

talk-to-mp-dr-shafiqur-raheman-barq
رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق سے خصوصی بات چیت

By

Published : Jan 25, 2021, 7:57 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے بدرالدّین اجمل کے بیان پر کہا کہ وہ اتنے مایوس کیوں ہورہے ہیں وہ ایسے مایوسی کے بیان کیوں دے رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ان کی اپنی رائے ہے میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا بس میں اتنا ہی کہنا چاہوں گا وقت سے پہلے ایسے بیانات نہیں دینا چاہیے ۔

آسام کی اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمان بدرالدّین اجمل نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں دوبارہ آتی ہے تو مسلمانوں کو نہ ٹوپی پہنّے دی جائے گی نہ داڑھی رکھنے دی جائےگی اور آباد مسجدوں کو بھی منہدم کیا جائے گا۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق سے خصوصی بات چیت

شفیق الرحمٰن برق نے بدرالدّین اجمل کے اس بیان پر کہا کہ آج کی تاریخ میں ہم ملک بھر میں 40 کروڑ مسلمان ہیں کیا مسلمان اپنی اسلامک گائیڈ لائنس کے مطابق زندگی نہیں گذار سکتا بھارت آج ہمارے ساتھ ہے اگر ہمارے ساتھ کوئی زیادتی ہوتی ہے۔ تو پھر ہمارے ساتھ ملک کا آئین ہے۔

بھارت میں کہیں باہر سے چل کر نہیں آئے ہیں بلکہ اسی ملک کی پیداوار ہیں میں ان کے بیان کی مذمت نہیں کرتا بلکہ گذارش کرتا ہوں کہ وہ ایسے مایوسی والے بیان کیوں دے رہے ہیں۔ ہمیں کبھی حالات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ اللہ پر یقین رکھنا چاہیے ہمت سے حوصلے سے آئین کی روشنی میں اپنی لڑائی لڑنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details