آگرہ: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) آگرہ میں واقع تاج محل اور دیگر عمارتوں میں داخلے کے لیے آن لائن ٹکٹ کی سہولیات پر کام کررہا ہے۔ اے ایس آئی نے آن لائن ٹکٹ سسٹم پر ذہن سازی کے بعد ایک ایپ جلد ہی لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اے ایس آئی کے مطابق سبھی یادگاروں پر پوری طرح سے ٹکٹ کا نظام ڈیجیٹل ہوگا اور آف لائن ٹکٹ مکمل طور پر بند کئے جائیں گے۔ Entry to Taj Mahal by online ticket
آپ کو بتادیں کہ محبت کی نشانی تاج محل کو دیکھنے کے لیے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آگرہ پہنچتے ہیں۔ تاہم یہاں آف لائن ٹکٹ سسٹم ہونے کی وجہ سے اکثر ٹکٹ کھڑکی پر سیاحوں کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹکٹ کے مسلسل بلیک ہونے کی بھی شکایتیں ملتی رہتی ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے ٹکٹ نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ Archaeological Survey of India
اس سلسلے میں اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنٹ ماہر آثار قدیمہ راج کمار پٹیل نے بتایا کہ تاج محل سمیت دیگر یادگاروں کے لئے آن لائن ٹکٹ کی کی سہولیات فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ وائی فائی نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔