ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں رام ساگر راوت نے کہا کہ پہلے لوگوں کا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت، ترقیاتی نظریہ اور نا انصافی کے خلاف لڑائی لڑنا ہوتا تھا۔لیکن آج کے دور میں سیاست پر پیسہ اور طاقت حاوی ہوچکی ہے۔
سیاسی اصولوں میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں: رام ساگر راوت - رام ساگر راوت
سماجوادی پارٹی کے پہلے رکن پارلیمان اور بارہ بنکی پارلیمانی حلقہ سے متعدد مرتبہ انتخاب میں حصہ لینے والے عظیم اتحاد کے امیدوار رام ساگر راوت نے کہا ہے کہ سیاسی اصولوں میں کافی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔
راوت 78 برس کی عمر 9 ویں بار انتخابی میدان میں اتررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے ساتھ اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا اور انصاف کی اس لرائی میں وہ اس وقت رام سیوک یادو کے ساتھ بارہ بنکی اور فیض آباد میں متعدد دفعہ جیل بھی گئے۔
راوت کہتے ہیں کہ سیاسی پارٹیوں میں آیا رام اور گیا رام کا چلن بڑھ گیا ہے وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ بھی اس جماعت میں شامل ہوں اس لیے انھیں اس مرتبہ ایس پی سے ٹکٹ نہ ملنے کا کوئی غم نہیں ہے اور وہ ایس پی کے ساتھ جڑے رہیں گے۔