اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swachhta Pakhwada in AMU اے ایم یو میں سوچھتا پکھواڑے کا اختتام

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں یکم ستمبر سے 15 ستمبر 2022 تک منائے گئے پکھواڑہ 2022 کی اختتامی تقریب میں مختلف پروگرامز کے فاتحین کو انعامات تقسیم سے نوازا گیا۔ Swachhta Pakhwada in AMU

حکومت ہند کے ماتحت چلنے والے پروگرام سوچھتا پکھوادہ 2022 کی اختتامی تقریب
حکومت ہند کے ماتحت چلنے والے پروگرام سوچھتا پکھوادہ 2022 کی اختتامی تقریب

By

Published : Sep 17, 2022, 4:35 PM IST

علی گڑھ:حکومت ہند کے ماتحت چلنے والے پروگرام سوچھتا پکھواڑہ 2022 کی اختتامی تقریب اجمل خان طبیہ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی نے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور انعمات تقسیم کر کے حوصلہ افزائی کی جنہوں نے صفائی کے مختلف موضوعات پر مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ Swachhta Pakhwada in AMU

سوچھتا پکھوادہ کی اختتامی تقریب

پروگرام کے نوڈل آفیسر پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف شعبہ تحفوظی و سماجی طب نے پندرہ دن کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ صفائی کے مختلف موضوعات پر سلوگن مقابلہ، مضمون نویسی، اوپن ڈیبیٹ مقابلہ اور پوسٹر مقابلے میں کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن پروفیسر عبید اللہ خان نے اس موقع پر سوچھتا پکھواڈا کمیٹی کی سرگرمیوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نریندر کمار، (علاقائی آیوش آفیسر)، علی گڑھ ڈویژن نے دیسی نظام طب میں مشق کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی علی گڑھ شہر کے میئر جناب محمد فرقان نے علی گڑھ شہر کے مختلف مسائل پر بات کی اور لوگوں سے صفائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کو کہا۔

حکومت ہند کے ماتحت چلنے والے پروگرام سوچھتا پکھوادہ 2022 کی اختتامی تقریب

پروفیسر راکیش بھارگاوا (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پرنسپل JNMC) نے تقریب کی صدارت کی اور COVID-19 کے دوران اپنائے گئے حفظان صحت کے طریقوں کے بارے میں اپنا مشاہدہ شیئر کیا جس نے بالواسطہ طور پر دیگر متعدد بیماریوں کے زوال کو متاثر کیا۔ پروگرام کے بعد آڈیٹوریم اور ملحقہ بیت الخلاء کے لیے معذوروں کے لیے ریمپ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University ٹیچرز یونین انتخابات سے متعلق خبروں پر اے ایم یو انتظامیہ کی وضاحت

کریمہ انیس، ڈاکٹر عائشہ پروین اور محمد ذیشان نے مختلف مقابلوں میں اول انعام حاصل کیا۔ بی یو ایم ایس کی طالبات کریمہ انیس، صائمہ نزہت اور فائزہ نور نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ پوسٹ گریجویشن سیمینار کی صفائی کے حوالے سے مقابلے کا نتیجہ سیدلہ، علم العدویہ اور کلیات کے محکموں کے حق میں بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ ان مقابلوں کے ججز کے فرائض ڈاکٹر ناز مصطفیٰ اور ڈاکٹر عطیہ انجم نے انجام دیئے۔ ڈاکٹر لولی سنگھ، ڈاکٹر محمد جنید اور محترمہ کریمہ انیس نے بہت اچھے طریقے سے پروگرام میں معاونت کی۔

حکومت ہند کے ماتحت چلنے والے پروگرام سوچھتا پکھوادہ 2022 کی اختتامی تقریب

سوچھتا پکھواڑا کے مختلف پروگراموں اور معذوروں کے لیے ریمپ کی تعمیر کو سمنان امپیریل گلڈ نے اسپانسر کیا تھا اور انڈین انٹیگریٹڈ کمیونٹی ہیلتھ ایسوسی ایشن (IICHA) کی حمایت حاصل تھی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالعزیز خان نے کی اور شکریہ ڈاکٹر عطیہ انجم نے پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details