ریاست اترپردیش کے ضلع کوشی نگر کے بروا پٹی تھانہ حلقہ کے رامپور پٹی ٹولہ میں ایک جی پی ایس لگا ہوا پرندہ ملا۔ گاؤں والوں کو وہ دیکھنے میں گدھ کی طرح لگ رہا تھا۔ لیکن انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کیونکہ اب گِدھ دیکھنے کو نہیں ملتے ہیں۔
کوشی نگر میں مشکوک پرندہ ملا - کوشی نگر میں ملا مشکوک پرندہ
اترپردیش کے کوشی نگر میں ایک مشکوک پرندہ ملا ہے جس پر جی پی ایس لگا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
کوشی نگر میں ملا مشکوک پرندہ
اس پرندے کے دونوں پروں پر جی پی ایس لگا ہوا ہے۔
فاریسٹ افسر نے بتایا کہ 'یہ گدھ ہے لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے ٹیگ لگایا گیا تھا کیونکہ ان کی تعداد بالکل نہ کے برابر ہے۔ باوجود اس کے جی پی ایس لگے ٹیگ کی تحقیقات کی جائے گی۔'