ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق 25 برس کے نوجوان سنی کے لاش آٹا میل سے ملی۔ نوجوان کی لاش آٹا پیسنے والی مشین کے پاس پڑی تھی۔
چشم دید گواہوں کے مطابق گردن اور چہرے پر زخم کا نشان پڑا ہوا تھا اور شرٹ مشین میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ منہ سے خون نکل رہا تھا۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ہلاکت مشین میں پھنسنے کی وجہ سے ہوئی ہے وہیں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی بات ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 25 برس کا سنی پاس کے گاؤں شیشی نگر کا رہنے والا ہے اور دیوبند کے ایک میل میں کام کرتا تھا۔ میل مالک کا نام وینود زین ہے۔ زین نے سنی کی موت کو ایک حادثہ بتایا ہے۔
غور طلب ہے کہ چار برس قبل سنی کے شادی ہوئی تھی اور اس کا ایک ڈھائی برس کا بیٹا ہے۔
مشتبہ مقتول کے اہلیہ نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی ہے۔