اطلاعات کے مطابق سہارنپور میں 10 روز قبل ایک خاتون کی چھت سے گرکر مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی تاہم اس کے رشتہ داروں نے سسرال والوں کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
متوفی کے بھائی منصور علی نے خاتون کے شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ داروں پر اس کی بہن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے پولیس سے فوری طور پر ملزمین کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ خاتون کے رشتہ داروں نے آج ایس ایس پی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور بعدازاں ایس ایس پی راجیش کمار سے ملاقات کرکے خاتون کی موت کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔