ریاست اترپردیش کے ضلع بستی کے والٹرگنج علاقے میں ریل لائن پر آج صبح ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ بستی۔گونڈہ ریلوے روٹ پر والٹر گنج علاقے میں ریلوے لائن پر ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔ ہلاک شدہ کی شناخت رامو عرف پروین (32)، باشندہ بہیریا کے طور پر کی گئی ہے۔