لکھنؤ:اقلیتی فلاح و مسلم و وقف اور حج محکمہ کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ریاست کے غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کے کام کے سلسلے میں آج ودھان سبھا واقع اپنے دفتر میں ایک اہم جائزہ میٹنگ کی، انہوں نے بتایا کہ ریاست کے سبھی 75 اضلاع میں سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے اب تک حکومت انتظامیہ کو 60 اضلاع سے اعداد وشمار موصول ہوچکے ہیں جو 8496 غیر منظور شدہ مدرسوں کے سروے کا کا اعداد شمار ہے، باقی 15 اضلاع میں سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے متعین تاریخ تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ U P govt gets madrasa survey reports from 60 of state’s 75 districts
انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع سے رپورٹس آنےکے بعد اس پر غور و فکر ہی کوئی گائیڈ لائن جاری کی جائے گی، ریاستی حکومت کے ذریعے سروے کا مقصد اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کو مین سٹریم تعلیم سے جوڑنا ہے اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے، اقلیتی فلاح کے کابینہ وزیر نے مدرسوں کے سروے کی جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ نے کم وقت میں متعدد پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر پر سروے کے کام کو مکمل کیا ہے جو لائق تعریف ہے۔
انہوں نے محکمے کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے کہ سروے کے نتائج مثبت ہوں اور اس کے ذریعہ اقلیتی طبقہ کے طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے طلبہ وطالبات کو طبی خدمات، تعلیم اور حفاظتی بندوبست مہیا کر آنا ریاستی حکومت کا مقصد ہے طلبہ ملک کی مستقبل ہیں اور بچوں کے مستقبل کو بنانا اور آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ بچوں کی مستقبل کے ساتھ واسطہ یا بلاواسطہ طریقے سے کسی بھی طرح سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 75 اضلاع میں سے بستی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کاسگنج،مہوبہ ،اوریا، للت پور، چندولی، شاملی، علیگڑھ، فروخ آباد ،چترکوٹ، آگرہ، امبیڈکرنگر، فتح پور، شراوستی ،کوشامبی، ہمیرپور، دیوریا ،جون پور ، سہارنپور، کانپور نگر، جالون، باندا، شاہجہانپور، لکھنؤ ،ایودھیا، ہردوئی، سنبھل، پیلی بھیت، بریلی، سنت کبیر نگر، غازی آباد، میرٹھ، مظفر نگر ،مرادآباد ،سیتاپور، گونڈا ،فروزآباد بلیا بریلی، لکھیم پور ، کے ذریعے سروے کے آخری رپورٹ حکومت انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے اس کے علاوہ باقی اضلاع میں بھی سروس بے کام مکمل ہوچکا ہے جس کی رپورٹ طے وقت میں حاصل ہوجائے گی۔