اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ ریپ کیس میں سی بی آئی کو 15 دنوں کی مہلت - unnao rape victim family members and lawyer accident

سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کو ہدیت دی ہے کہ وہ اناؤ ریپ متاثرہ کے اہلخانہ اور اس کے وکیل کی کار حادثے کی تحقیقات 15 دنوں میں مکمل کرے۔

سپریم کورٹ

By

Published : Sep 25, 2019, 2:18 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:28 PM IST

واضح رہے کہ یہ کیس چار جون 2017 کا ہے جب ایک نابالغ لڑکی نے بی جے پی کے معطل ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر الزام لگایا تھا کہ 'اس نے اپنے گھر پر زیادتی کی ہے۔ لڑکی کام کی تلاش میں ایم ایل اے کے گھر گئی تھی۔'

اس کیس میں کلدیپ سنگھ سینگر عدالتی تحویل میں ہیں۔ نو اپریل 2018 کو لڑکی کے والد کی پولیس تحویل میں موت ہوگئی ۔سینگر کے خلاف اس وقت قتل کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا جب لڑکی کے وکیل اور رشتہ دار کے ساتھ سڑک حادثہ ہوا۔

اطلاع کے مطابق اناؤ کے رکن اسمبلی کلدیپ سیںگر پر الزام لگانے والی متاثرہ جیل میں ملنے اپنے چچا کے پاس جارہی تھی۔ ساتھ میں ان کے وکیل مہیندر سنگھ بھی تھے۔تبھی تیز رفتار ٹرک نے ٹکرماردی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کی رفتار 100 کلو میٹر تھی۔ ٹرک کے آگے نمبر پلیٹ پر سیاہ پٹی تھی۔ جبکہ پیچھے یو پی71 اے ٹی 8300 لکھا ہے۔

حالانکہ پولیس کی مستعدی کی وجہ سے ڈرائیور کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ڈرائیور کا نام آشیش پال بتایا جا رہا ہے۔جو فتح پور کا رہنے والا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details