اردو

urdu

ETV Bharat / state

Supplementary Budget اترپردیش اسمبلی میں اضافہ بجٹ پیش، اقلیتوں کے لئے خاص - اقلیتوں کے لئے خاص

اتر پردیس اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج صبح ہوا۔اس کے بعد 33ہزار 700 کروڑ کا اضافی بجٹ پیش کیا گیا۔ اس بجٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اسکیمز کو مکمل کرنے کے ساتھ متعد اعلانات کیا جائے گا۔ Supplementary Budget

اترپردیش اسمبلی میں اضافہ بجٹ پیش، اقلیتوں کے لئے خاص
اترپردیش اسمبلی میں اضافہ بجٹ پیش، اقلیتوں کے لئے خاص

By

Published : Dec 5, 2022, 8:45 PM IST

لکھنو:اتر پردیس اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج صبح ہوا۔یہ اسمبلی سیشن تین دن تک جاری رہے گا۔ اجلاس سے قبل یوپی میں ہورہے ضمنی انتخابات پر سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے دھاندھلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسمبلی کے گیٹ پر احتجاج کیاSupplementary Budget Introduced In Uttar Pradesh Assembly

اس کے بعد اسمبلی کی کاروائی ہاوس میں شروع ہوئی۔ کاروائی کے دوران اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی وفات پر سبھی اراکین نے خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے بعد اضافی بجٹ پیش کیا گیا جو اتر میں ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر اعلی یوگی ادتھیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس بجٹ میں متعدد فلاحی اسکیموں کا ذکر ہے اقلیتی محکمہ میں دسویں جماعت کے اوپر کے کلاس کے 2022/23 تعلیمی شیشن وظیفہ کے لیے 600 کروڑ کو منظور دی گئی ہے وہیں نویں اور دسویں جماعت کے 195 کروڑ 50 لاکھ کو منظور دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Municipal Corporation Election علی گڑھ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں تاخیر پر رہنماؤں کا ردعمل

عربی فارسی مدراس کے جدید کاری کے لیے 479 کروڑ 7 لاکھ منظور کی گئی ہے وہیں اقلیتی طبقہ کے اکثریتی علاقوں میں انفرا ڈیولپمنٹ کے لیے 508 کروڑ 18 لاکھ کے بجٹ کو منظور ملی ہے۔

اس میں اقلیتی طبقہ کے اکثریتی علاقوں میں صاف پینے کی پانی تعلیمی ادارے ملٹی سیکٹر ڈسکٹرکس کے لیے منظوری ملی ہے۔اضافی بجٹ پیش ہونے کے بعد اسمبلی کے صدر نے آج کی کارووائی کو کل تک برخاست کردیا ہے۔Supplementary Budget Introduced In Uttar Pradesh Assembly

ABOUT THE AUTHOR

...view details