اردو

urdu

By

Published : Apr 17, 2021, 5:04 PM IST

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں اتوار کو لاک ڈاؤن میں نرمی: اے ڈی ایم

'مظفر نگر میں تین سطحی پنچایت انتخابات ہیں۔ اس میں یہاں سے سبھی پولنگ پارٹیاں روانہ ہوں گی۔ پولیس فورس بھی بوتھ پر تعینات رہے گی۔ اس لیے ہم لاک ڈاؤن پر موثر طریقے سے عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں کیوں کہ اس میں بہت سی گاڑیوں کو آنا جانا ہوگا۔'

Sunday lockdown in Muzaffarnagar will not be effectively  implemented ADM Amit Kumar
مظفر نگرمیں اتوار کے روز لاک ڈاؤن پر موثر طریقے سے عمل نہیں کیا جائے گا اے ڈی ایم

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تین سطحی پنچایتی انتخابات کے مدنظر اتوار کے روز لگنے والے لاک ڈاؤن پر موثر طریقے سے عمل نہیں کیا جائے گا۔ اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے اے ڈی ایم انتظامیہ امیت کمار نے بتایا کہ 17 کی رات سے 19 کی صبح تک جو کرفیو رہے گا، اس حوالے سے وزیر اعلی کی جانب سے ہمیں رہنما خطوط ملے ہیں۔

مظفر نگرمیں اتوار کے روز لاک ڈاؤن پر موثر طریقے سے عمل نہیں کیا جائے گا اے ڈی ایم


مظفر نگر میں تین سطحی میں پنچایتی انتخابات ہیں۔ اس میں یہاں سے سبھی پولنگ پارٹیاں روانہ ہوگی۔ پولیس فورس بھی بوتھ پر تعینات رہے گی۔ اس لیے پہلے مرحلے میں ہم لاک ڈاؤن پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں کیوں کہ اس میں بہت سی گاڑیوں کو آنا جانا ہوگا۔
اس میں ایک ہدایت یہ بھی آئی ہے کہ انڈسٹری اس دوران بھی چلتی رہے گی اور ان فیکٹری کے ورکرز کو بھی کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں آئے گی کیوں کہ ہم ایک دن کے لیے فیکٹریز کو بند نہیں کر سکتے۔

اس کے علاوہ اتوار کے روز جن بچوں کا امتحان ہے ان بچوں کو آئی ڈی کارڈ دیکھ کر انہیں سہولیات فراہم کی جائے گی۔

جن لوگوں کی اس دوران شادی ہیں ان کو بند کمرے میں پچاس افراد اور کھلے میں 100 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔ پروگرام میں سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے۔
اس کے علاوہ شاہرہ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بھی 50 فیصد تک چلانے کی اجازت دیں گئی ہے۔
اس کے علاوہ سبھی ماسک لگائیں سینیٹائزر استعمال کریں اور معاشرتی فاصلہ بنائے رکھیں اور اس کے علاوہ حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details