رواں مالی سال میں ملوں پر گنا کسانوں کا بقایا 18جون تک بڑھ کر تقریبا 19,000 کروڑ روپے ہو گیا تھا۔ اس میں سب سے زیادہ بقایا اترپردیش کی ملوں پر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش کے چینی ملوں پر کسانوں کا بقایا 11,082 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے بعد کرناٹک میں 1,704 کروڑ روپے اور مہاراشٹرا میں 1,338 کروڑ روپے کا بقایا ہے، پنجاب میں گنا کسانوں کے ملوں پر 989 کروڑ روپے بقایا ہے، گجرات اور بہار میں 965 کروڑ روپے سے 923 روپے تک پہنچ گیا ہے۔