علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال Jawaharlal Nehru Medical College and Hospital ملک کے 10 اعلی سرکاری ہسپتالوں میں شامل ہے، جہاں پر ضلع علی گڑھ سمیت دیگر اضلاع سے بھی مریض بڑی تعداد میں علاج کے لیے آتے رہتے ہیں۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال (جے این ایم سی ایچ) کے سرجنز اور ڈاکٹرز نے ایک ایسے مریض کا کامیاب علاج کیا، جسے دہلی کے ایک بڑے ہسپتال نے ابتدائی علاج کے بعد واپس کر دیا تھا۔ دراصل مریض کے نچلے حصہ میں شدید چوٹ کی وجہ سے اس جسم کی حرکات و سکنات تقریبا ختم ہو گئی تھیں۔ Successful Spinal Operation at JNMCH
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے اینستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر شعبہ اور نیوروسرجری شعبہ کے ڈاکٹر ایم تابش خان، ڈاکٹر معظم حسن اور ڈاکٹر عاطف خالد سمیت سرجنوں اور اپینستھیا ماہرین کی ایک ٹیم نے اس چیلنج کو قبول کیا اور تقریبا 8 گھنٹے طویل سرجری کی اور پوسٹ آپریٹیو علاج کیا۔ مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر مریض جس کی ریڑھ اور پیٹھ مڑی ہوئی تھی اس کا بھی سرجنوں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔ Successful Spinal Operation at JNMCH