اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں انا مہوتسو کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
گوتم بدھ نگر: مستحقین کو مفت راشن تقسیم - پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا
ضلع گوتم بدھ نگر میں انا مہوتسو پروگرام کے تحت پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کا سرکاری مفت راشن تقسیم کیا گیا۔
گوتم بدھ نگر: مستحقین کو مفت راشن تقسیم
نوئیڈا کے صدر پور گاؤں میں رکن اسمبلی نوئیڈا پنکج سنگھ کی موجودگی میں انا مہوتسو کا پروگرام بڑے پیمانے پر مکمل ہوا جہاں پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کا مفت راشن مستحقین کو واٹر پروف فری بیگ میں تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم ہند نریندر مودی کا پروگرام انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ ایل ای ڈی کے ذریعے اہل مستحقین کو براہ راست دکھایا گیا۔