اردو

urdu

ETV Bharat / state

Navratri In Aligarh نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ - دھرم سماج کالج کے طلباء و طالبات

دھرم سماج کالج کے طلباء نے نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں کھولنے کے خلاف علیگڑھ انتظامیہ کو وزیراعلٰی کے نام میمورنڈم دیا۔ 24 گھنٹے کے اندر گوشت کی دکانیں بند نا کروانے پر طلباء نے خود سڑک پر اتر کر دکانیں بند کروانے کی دی دھمکی۔Navratri In Aligarh

نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ
نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ

By

Published : Sep 27, 2022, 12:45 PM IST

ضلع علیگڑھـ:اتر پردیش کے علیگڑھ ضلع کے تھانہ سول لائن کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پر آج دھرم سماج کالج کے طلباء و طالبات نے شہر میں نوراتوں کے دوران گوشت کی دکانیں کھولنے کے خلاف ایک میمورنڈم اڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی کے نام پیش کیا۔ اس میں انہوں نے نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔Students Wing Demand Shutdown Of Meat Shop During Navratri In Aligarh

نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ

طالب علم پشکر شرما نے بتایا کہ سناتن دھرم میں نوراتر ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے.نوراتروں کے دوران تمام ماں اور بہنیں مندر جاتی ہیں۔روزہ رکھتی ہیں۔اس دوران گوشت کی دکانوں پر گوشت لٹکا رہتا ہے۔اسی لئے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی گوشت کی دکانیں نوراتر کے دوران 9 دن کے لئے بند کروائی جائیں، جو طالبانی سوچ کے لوگ ہمارے تہواروں پر غیر قانونی گوشت کی دکانیں کھولتے ہیں انہیں فورا بند کروائی جائیں۔

نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:MP Diya Kumari On Rajasthan Govt راجستھان میں صدر راج نافذ کردینا چاہیے: دیا کماری

پشکر شرما نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا اگر 24 گھنٹے کے اندر وزیراعلٰی نے گوشت کی دکانون کو بند نہیں کروایا یا یقین دہانی نہیں کرائی گئی تو دھرم سماج کے طلباء و طالبات خود سڑکوں پر اتر کر گوشت کی دکانوں کو بند کروانے کا کام کریں گے۔

نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانے کا مطالبہ

اے سی ایم، کنور بہادر سنگھ نے میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ مجھے طلباء نے ایک عرضداشت وزیر اعلی کے نام دی گئی ہے جس میں نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کروانےکو لے کر مطالبہ کیا گیا ہے۔Students Wing Demand Shutdown Of Meat Shop During Navratri In Aligarh

ABOUT THE AUTHOR

...view details