اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پولیس کو طلبا نے دی نصیحت - مشن شکتی

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں مشن شکتی کے تحت پولیس لائین میں منعقدہ ’دوست پولیس‘ پروگرام کے دوران عجب نظارہ دیکھنے کو ملا جبکہ طلبا تقریری مقابلہ کے دوران پولیس افسران کو نصیحت کرتے دکھائی دیئے۔

Students give advice to police in barabanki
بارہ بنکی: پولیس کو طلبا نے دی نصیحت

By

Published : Oct 21, 2020, 10:09 PM IST

بارہ بنکی میں مشن شکتی کے تحت ’دوست پولیس‘ کے عنوان پر طلبا کےلیے تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

بارہ بنکی: پولیس کو طلبا نے دی نصیحت

تقریری مقابلہ کے دوران طلبا نے پولیس افسران کے سامنے نہ صرف شکایتیں کیں بلکہ کچھ نصیحتیں بھی دے ڈالی۔ بعدازاں پولیس عہدیداروں نے طلبا کو پولیس کے تئیں مثبت نظریہ رکھنے کا مشورہ دیا۔

مشن شکتی کے تحت طلبا میں شعور بیداری کے مقصد سے مختلف پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ کے تحت ’دوست پولیس‘ کے موضوع پر 9ویں تا 12 ویں جماعت کے طلبا کےلیے ضلعی سطح پر تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریری مقابلہ میں تمام بلاکس سے متعدد طلبا نے شرکت کی جبکہ بعض طلبا نے پولیس کی کارکردگی پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا انہیں نصیحت بھی کرڈالی۔ بعدازاں پروگرام کی صدارت کررہے انچارج پولیس کپتان آر ایس گوتم نے طلبہ کو پولیس کے تئیں مثبت نظریہ رکھیں کا مشورہ دیا اور اپنے آس پاس کے لوگوں میں شعور بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اطراف کے ماحول میں کوئی جرم ہوتا دیکھیں تو پولیس کو ضرور اس کی اطلاع دیں۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ودھک سیوا پرادھکرن کی سکریٹری شویتا چندرا نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پولیس کو دوست سمجھے۔

واضح رہے کی تقریر مقابلہ میں دریا آباد کے ہری پرساد انٹر کالج کی طالبہ وبھا ورما کو اول، فطح پور کے سائیں کانوینٹ کالج کی طالبہ سواتی کو دوسرا اور پرتبھا انٹر کالج کی کشش ورما کو تسرا مقام حاصل ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details