اے ایم یو طلباء کو مفت آئی فلو ڈراپ دستیاب کرانے کا مطالبہ علیگڑھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں بھی آئی فلو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس سے آنکھوں میں سرخی کے ساتھ درد اور پانی بھی نکلتا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رہائشی طلباء کو بھی آئی فلو ہو رہا ہے جس کے لیے طلباء رہنما زید شیروانی نے اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر گلریز اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر حارث کو خط لکھ کر یونیورسٹی طلباء اور ملازمین کو مفت آئی فلو ڈراپ دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے ایم یو طلباء کو مفت آئی فلو ڈراپ دستیاب کرانے کا مطالبہ زید شیروانی نے بتایا وائس چانسلر نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ یونیورسٹی طلباء اور ملازمین کے لئے جلد مفت آئی فلو ڈراپ دستیاب کروائیں گے۔ زید نے مزید کہا ہم نے وائس چانسلر اور میڈیکل پرنسپل سے علیگڑھ کے مقامی لوگوں کے لئے بھی مفت آئی فلو ڈراپ دستیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :Bhartiya Kisan Union نماز کے دوران مسجد کے سامنے شور مچانے کا الزام
انہوں نے کہاکہ دو دن میں یونیورسٹی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی ہیلتھ سروس پر آئی ڈراپ دستیاب کروائی جائے گی۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے بیس رہائشی ہال ہیں جس میں تقریبا 20 ہزار طلباء مقیم ہیں جن کا علاج یونیورسٹی ہیلتھ سروس اور میڈیکل کالج میں مفت ہوتا ہے۔