اردو

urdu

By

Published : Aug 7, 2020, 9:00 PM IST

ETV Bharat / state

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری سے سڑک حادثات میں کمی

بنارس کے ایس پی ٹریفک سرون سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک پولیس نے سختی سے ٹریفک قوانین پر عمل کروایا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں گاڑیوں کا چالان کیا ہے۔ اس دوران سختی کی وجہ سے سڑک حادثات میں کمی بھی واقع ہوئی ہے۔

strict enforcement of traffic rules reduces road accidents in varansi uttar pradesh
سرون سنگھ ایس پی ٹریفک وارانسی اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں لاک ڈاؤن کے بعد ایک طرف جہاں ضلع انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج اور انفیکشن کو کم کرنے کے لیے پوری حرکت میں رہی۔ وہیں، دوسری طرف پولیس انتظامیہ نے ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کے لیے پوری مستعدی سے سڑک پر نظر آئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تقریبا ساڑھے چار مہینے سے زائد کا عرصہ گزرا اور سختی سے ٹریفک قوانین کا نفاذ ہوا اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ سڑک حادثات میں کمی درج کی گئی ہے۔

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری سے سڑک حادثہ میں کمی

بنارس کے ایس پی ٹریفک سرون سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک ٹریفک پولیس نے سختی سے ٹریفک قوانین پر عمل کرایا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں گاڑیوں کا چالان کیا ہے۔

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری سے سڑک حادثہ میں کمی

انہوں نے بتایا کہ شہر میں 100 فیصد افراد ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں. وہیں، دوسری طرف سب سے تیز ڈرائیونگ کرنے اور ٹریفک قوانین کو توڑنے جیسے واردات ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی سختی سے ایک طرف جہاں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کر رہے ہیں تو دوسری طرف سڑک حادثات میں میں بھی کافی کمی درج کی گئی ہے۔

سرون سنگھ ایس پی ٹریفک وارانسی اترپردیش

ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ اب وارانسی کی ٹریفک پولیس، نمبر پلیٹ، غلط نمبر یا نمبر پلیٹ پر ذات مذہب یا اسٹائلش طریقے سے نمبر لکھنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

اس سے قبل بلیٹ موٹر سائیکل کے تیز آواز کرنے والے سائلنسر کے خلاف مہم چلی تھی جس میں سیکڑوں گاڑیوں کو سیز کیا گیا تھا اور ہزاروں کا چالان ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے ایک طرف جہاں عوام قانون پر عمل آوری کرے گی تو دوسری طرف چوری شدہ بائیک، موٹر سائیکل اور کار سڑک سے غائب ہو جائیں گے اور بائیک اور کار کی چوری کی واردات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details