اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں طوفان، تین زخمی - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں آج شام میں قریب پونے آٹھ بجے تیز ہوائیں چلنے لگی اور 25 منٹ میں ہی کئی درخت تیز ہواوں کی زد میں آنے سے گر گئے۔

aligarh

By

Published : Mar 30, 2019, 10:25 PM IST


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احاطے میں بھی کئی پیڑ تیز ہواوں کی وجہ سے گر گئے۔

متعلقہ ویڈیو

مولانا آزاد لائبریری کے سامنے تیز طوفان کی وجہ سے پیڑ اسکوٹر پر گر گیا جس کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ شمشاد مارکیٹ چوراہے پر ٹریفک کنٹرول بوتھ اچانک گر گیا مگر اس حادثے میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طوفان کی وجہ سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details