اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوتیلی ماں نے بیٹی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کیا - پولیس کی مدد سے زخمی بچی کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ایک سوتیلی ماں نے اپنی بیٹی کو پیٹ پیٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا۔

سوتیلی ماں نے بیٹی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کیا
سوتیلی ماں نے بیٹی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کیا

By

Published : Feb 22, 2020, 12:03 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:22 AM IST

اطلاعات کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے پولیس کی مدد سے زخمی بچی کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔

ریاست اترپردیش کے ڈیڈلی کوتوالی کے گاؤں نارنگ پور کا رہائشی شباب نے اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد دوسری شادی کی۔

مقامی باشندوں کے مطابق سوتیلی ماں نے شادی کے بعد اپنی 10 سالہ بیٹی پر تباہی مچانا شروع کر دی۔ شادی کے بعد سے ہی سوتیلی ماں اس کو روزانہ مارتی پیٹتی ہے۔

سوتیلی ماں نے بیٹی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کیا

ہمیشہ بچی کو مارنا پٹنہ اس کا شوق بن گیا۔ آج بھی جب وہ بچی کو پیٹ رہی تھی تو بچی کی چیخ پڑوسیوں کو سنائی دی تبھی انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کی دی۔

پولیس کے آنے پر لڑکی کو بچایا گیا لیکن تب تک لڑکی شدید زخمی ہو چکی تھی۔ لڑکی کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details