خیال رہے کہ قانون کی باریکی جاننے کے لیے و قانونی دشواریوں سے بچنے کے لئے لیگل سرویسز اتھارٹی کا لمبے وقت سے بڑا اہم رول چلا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ لیگل سرویسز اتھارٹی ضلع کے پچھڑے گاؤں میں کیمپ لگا کر عوام کو قانون کے بارے میں علم دیا کرتے تھے۔
عوام کی صحت کے لیے انتظامیہ متحرک، متعلقہ ویڈیو اس کے علاوہ ان کی تمام دشواریوں کو سن کر مشورہ دیا کرتے تھے، لیکن اس مرتبہ صوبے کے لیگل سرویسز اتھارٹی کی جانب سے جاری ہوئی ایک پروگرام کے تحت اترپردیش میں رہنے والے تمام عوام کے لئے ایک سہولیت مہیا کرائی گئی ہے۔
جس میں اگر کسی بچے کو دل سے جڑی کوئی پریشانی ہے تو اس کے علاج کے لیے اسٹیٹ لیگل سرویسز اتھارٹی اپنے خرچے سے اس بچے کا علاج کرائے گی۔
اس پروگرام میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی اسپیشل کٹیگری کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے، یعنی کی اس پروگرام کا فائدہ پانے کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ غریب پریوار سے ہی تعلق رکھتے ہوں، اس میں امیر غریب جیسی کوئی بندشیں نہیں لگائی گئی ہے۔
لیگل سرویسز اتھارٹی یعنی لوگوں کو قانون کے بارے میں بہتر جانکاری دینے کے علاوہ ان کی صحت کو بھی درست کرنے کے لیے قدم اُٹھایا ہے۔
ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی کی سکریٹری و جج صبیحہ خاتون نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس اسکیم کا فائدہ پہنچے اور اس کے لیے لوگوں کو ہر طرح کی جانکاری ان تک پہنچائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے ایڈمنسٹریشن کے افسروں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ لوگ کسی بھی طرح سے ضرورت مندوں تک یہ خبر پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔
اس اسکیم کا فائدہ پانے کی لئے ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی دفتر سے ایک فون دیا جاتا ہے جس میں پریشان بچے کی پوری ڈیٹیل ایک فوٹو اور اس کے آدھار کارڈ لگایا جاتا ہے۔
اس کے لئے کسی بھی طرح کا کوئی روپیہ نہیں لیا جاتا ہے یعنی شروع سے آخر تک کسی بھی طرح کا کوئی خرچ اس پریشان حال انسان کو نہیں کرنا ہوگا۔
اس میں کسی بھی طرح کی کوئی شرط شامل نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لیے کسی خاص طبقے وغیرہ کی بندش نہیں لگائی گئی ہیں۔
ٹڈی یاواں علاقے سے آئے رام ناریش نے ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی کی اس اسکیم کی کافی تعریف کی ہے کیونکہ ان کے پوتے کو دل کی بیماری ری ہے۔
تاہم ان کا خاندان اس لائق نہیں کہ وہ اس کا علاج کرا سکے، لہذا رام نریش نے لیگل سرویسز اتھارٹی سی فارم لیکر اسکو دفتر میں جمع کر اسٹیٹ لیگل سرویسز اتھارٹی مدد کے انتظار ہیں۔