پولیس نے بتایا کہ گذشتہ بارہ اگست کو ناگ پنچمی کے دن فتوپور کلا گاوں میں مٹھائی لال بند کی گائے وجے بہادر سنگھ کے کھیت میں چلی گئی۔ اسی بات پر دونوں فریق میں تکرار ہوگئی تھی۔ اس دن اس واقعہ کی اطلاع تھانہ منگرا باد شاہ پور میں نہیں ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو رام چرتر مشرا کی دکان پر بند خاندان کے لڑکے موجود تھے۔ اسی راستے سے چندن سنگھ اور ردر سنگھ جارہے تھے۔بند کے لڑکوں کی چندن سنگھ اور ردر سنگھ میں بحث ہوگئی۔ بند کے لڑکے اپنے گھر اطلاع دے کر مزید لوگوں کو بلائے۔ اس کے بعد دونوں فریق میں مار پیٹ شروع ہوگئی۔