ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں جامعہ عربیہ یونیورسٹی Jamia Arabia University کا معاملہ تقریباً 40 سالوں سے رکا ہوا تھا اس کا مسئلہ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے پارلیمنٹ میں ST Hasan On Jamia Arabia University اٹھا کر لوگوں میں ایک نئی امید جگا دی ہے۔
ایس ٹی حسن کا مطالبہ جامعہ عربیہ یونیورسٹی جلد قائم کیا جائے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے حال ہی کے دنوں میں کہا کہ مرادآباد میں جامعہ عربیہ یونیورسٹی کو جلد قائم کیا جائے، یونیورسٹی کی کچھ عمارت بھی بنی ہوئی ہے اور یونیورسٹی کے لئے زمین بھی مہیا ہے۔
حسن نے نے کہا کہ مرادآباد میں جب یہ یونیورسٹی بنائی جا رہی تھی تو سرکار نے اس یونیورسٹی کو روک دیا تھا اور آج تک یہ یونیورسٹی نہیں بن سکی ہم مبطالبہ کرتے ہیں کہ اس یونیورسٹی کو جلد قائم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ST Hasan on Common Civil Court: کامن سول کورٹ کا نفاذ مسلمانوں کے لیے بڑا نقصان
ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے مرادآباد پہنچنے پر جامعہ عربیہ یونیورسٹی بچاؤ مورچہ کے کارکنان اور عہدیداروں نے گل پوشی پیش کر کے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔