اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس پی نے اے ایم یو انتظامیہ کو خط لکھا

ایس ایس پی آکاش کلہری نے اے ایم یو انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوٹو اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر قصوروار طلباء کی شناخت کی گئی ہے، اس لیے یونیورسٹی انتظامیہ ان طلبا کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں انسٹی ٹیوٹ سے بے دخل کریں۔

ایس ایس پی نے اے ایم یو انتظامیہ کو خط لکھا
ایس ایس پی نے اے ایم یو انتظامیہ کو خط لکھا

By

Published : Jan 2, 2020, 2:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 15 دسمبر کو طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، جسے لے کر ایس ایس پی آکاش کلہری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے۔

ایس ایس پی نے اے ایم یو انتظامیہ کو خط لکھا

ایس ایس پی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو لکھے گئے ایک خط میں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 12 طلباء کی تصاویر اور وڈیو فوٹیج کی بنیاد پر شناخت کی گئی۔ اس لیے ایم یو انتظامیہ ان طلبا کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو: 10 ہزار طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ 15 دسمبر کی رات ، طلبا نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع اے ایم یو کیمپس میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں طلبہ اور پولیس کے درمیان میں جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں طلبا کی تصاویر اور وڈیوز ملی ہیں جن طلبا نے پر پتھراؤ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details