بھوجی پورہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اشوک کمار کو رشوت میں موبائل فون طلب کرنا مہنگا پڑ گیا۔ گرام پردھان کی شکایت پر سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس روہت سنگھ سجوان نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر ملزم انسپکٹر کو لائن حاضر کرکے معطلی کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ انسپکٹر نے کارروائی کرنے کے عوض رشوت کے طور پر گرام پردھان سے 59 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون مانگا تھا۔
متعلقہ پولیس اسٹیشن میں الزامات کے تحت کیس درج کیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے این سی آر درج کرکے معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا تھا۔ گرام پردھان ناظم علی نے الزام لگایا کہ ان کے حامی کو لڑائی میں شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے باوجود پولیس نے ملزمین کے خلاف دفعات میں اضافہ نہیں کیا۔
انہوں نے بھوجی پورہ پولیس اسٹیشن کے تھانہ انچارج انسپکٹر اشوک کمار سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں مناسب دفعات بڑھاتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کریں۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انسپکٹر اشوک کمار نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے عوض رشوت کے طور موبائل فون کا مطالبہ کیا۔