اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسائل اٹھانے پر بنکرز نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا - فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم

چودہوں کے سردار کے ترجمان عشرت عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ ای ٹی وی بھارت اردو نے نہ صرف بنارس بلکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں بنکروں کے مسائل کو پرزور طریقے سے بلند کیا ہے جس کا اثر یہ ہوا کہ آج بنکروں کے مطالبات تسلیم کیے گئے اور ان کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Special thanks to ETV Bharat from Bunkers Brothers
بنکرز برادران کی جانب سے ای ٹی وی بھارت کا خصوصی شکریہ

By

Published : Nov 18, 2020, 10:24 PM IST

ریاستی حکومت نے جب سے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کی اسکیم کو ختم کیا، اسی وقت سے بنکر شدید پریشان تھے اور اپنی آواز بلند کرنے کے لئے سبھی ذرائع کا استعمال کیا، بنکروں کی جد و جہد رنگ لائی اور حکومت نے بنکروں کے مطالبات کو تسلیم کیا اور فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

بنکروں کی اس جد و جہد کی آواز کو ای ٹی وی بھارت نے بلند کیا اور ہر محاذ پر مختلف پہلو سے اسٹوری کور کر بنکرز کے حالات کو حکومت اور عوام کے سامنے رکھا، جس کے نتیجے میں آج بنکرز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

حکومتی سطح پر یقینی دہانی کے بعد آج بنکرز خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ای ٹی وی بھارت اردو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بنکرز برادران کی جانب سے ای ٹی وی بھارت کا خصوصی شکریہ

بنارس میں چودہوں کے سردار حاجی مقبول حسن کے ترجمان عشرت عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ ای ٹی وی بھارت اردو نے نہ صرف بنارس بلکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں بنکروں کے مسائل کو پرزور طریقے سے بلند کیا ہے، جس کا اثر یہ ہوا کہ آج بنکروں کے مطالبات تسلیم کیے گئے اور ان کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں جب میڈیا کی کارکردگی پر انگشت نمائی ہو رہی ہے اور میڈیا ایک زوال کے دور سے گزر رہا ہے اُس دور میں ای ٹی وی بھارت نے اپنے فریضے کو بخوبی انجام دیا ہے اور غریب مزدور بنکر کے حالات سے عوام اور حکومت کو روبرو کرایا جس سے واضح ہوتا ہے کہ ای ٹی وی بھارت غیر جانبدار طریقے سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہا ہے اس کے لیے بنارس کے بنکرز کی جانب سے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details