ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں 23 جون کو ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی کی جانب سے اعظم خاں نے سماجوادی پارٹی شہر کے صدر عاصم راجہ کو امیدوار بنایا ہے۔ عاصم راجہ کا اب تک کا سیاسی سفر اور انتخاب جیتنے کے بعد ان کی کی ترجیحات کیا ہونگی؟برسراقتدار جماعت بی جے کے امیدوار کے مقابلے میں ان کی حکمتی عملی کیا ہوگی،اس کے علاوہ متعدد امور ان سے بات چیت کی گئی ۔
Samajwadi Party Names Azam Khan Aide Asim Raja For Rampur Bypoll
23جون کو رامپور میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی رہنماء اعظم خاں نے پارٹی کے کارکن اور پارٹی شہر صدر عاصم راجہ کو امیدوار بنایا ہے۔ شہر کی ایک خاص مسلم برادری انجمن مسلم پنجابیان سے آنے والے عاصم راجہ کا سیاست میں داخل ہونے سے لیکر اب رکن پارلیمان کے لئے امیدوار بنائے جانے تک کے سفر سمیت دیگر کئی امور پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی صی بات چیت کی۔
عاصم راجہ نے بتایا کہ وہ طویل عرصہ سے اعظم خاں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانی کی عمر سے ہی اعظم خاں کی سماجی جدوجہد سے متاثر ہوکر وہ ان کی سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے جو بھی ذمہ داری ان کو ملتی رہی وہ اسے بخوبی نبھاتے رہے،عاصم راجہ کئی برسوں سے سماجوادی پارٹی کے شہر صدر بھی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی انتخاب میں انہیں امیدوار بنایا گیا ہے،عاصم راجہ نے رکن اسمبلی اعظم خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں نے جس طرح ان پر اعتماد کیا ہے وہ اس پر پوری طرح سے کھرے اتریں گے۔