اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کےجنرل سیکریٹری سےخصوصی بات چیت - اترپردیش کی خبریں

قومی و ملی مسائل کے حل کے لئے سرگرم رہنے والی تنظیم آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی مرکزی باڈی تشکیل دی گئی۔ رامپور کے محمد ضمیر رضوی ایڈووکیٹ کو تنظیم کا قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔

By

Published : Aug 7, 2021, 7:27 PM IST

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی پالیسی اور پروگرام کیا ہے اور آئندہ اس تنظیم کی ترجیحات کیا ہوں گی؟ اس متعلق ہم نے فیڈریشن کے نومنتخب جنرل سکریٹری محمد ضمیر رضوی ایڈووکیٹ سے خصوصی بات چیت کی۔

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سےخصوصی بات چیت

اترپردیش،رامپور کے گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں اردو سبجیکٹ کا امتحانی پرچے میں طلبہ کو ہونے والی دشواریوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ضمیر رضوی نے کہا روہیلکھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے اردو کا جو پرچہ تیار کیا گیا تھا اس میں کافی خامیاں ہیں، جس سے طلبہ کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: محرم الحرام کو لیکر ڈی جی پی آفس سے جاری سرکولر پر ہنگامہ

رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے نومنتخب جنرل سکریٹری محمد ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ اعظم خاں رہائی کے لئے تنظیم ہر سطح پر کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط لکھیں گے۔ وہیں رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم ہر سطح پر کوشاں ہے اور مسلسل اعظم خاں کی رہائی کے لئے آواز بلند کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو اعظم خاں کے تمام معاملے عدالت میں زیر بحث ہے اور 'ہمیں امید ہے کہ اعظم خاں کو ضرور انصاف ملے گا۔' ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'ہم اعظم خاں کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details